QR CodeQR Code

کورونا کی بڑھتی شرح، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا مطالبہ

17 Jan 2022 11:10

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہےکہ اومی کرون کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر کسی بھی وقت دباؤ پڑ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شادی ہالز اور ریسٹورینٹس سمیت جلسے جلوسوں پر بھی پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہےکہ اومی کرون کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر کسی بھی وقت دباؤ پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےکوروناکی چارلہروں میں سختی نہیں کی لیکن اب سختی کرنا ہوگی جس کے لیے شادی ہالز، ریسٹورینٹس اور جلسے جلوسوں کو بند کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور شرح 9 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک بھر میں کراچی سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہے جہاں شرح 35 فیصد کو چھو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 973984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973984/کورونا-کی-بڑھتی-شرح-شادی-ہالز-اور-ریسٹورینٹس-بند-کرنے-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org