QR CodeQR Code

جے یو پی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

17 Jan 2022 14:25

لاہور کے صدر مفتی نعیم جاوید نوری کا کہنا تھا کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے سے مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے، جس سے غریب عوام کا جینا دشوار ہو گیا ہے، قوم اب جان چکی ہے کہ یہ معاشی ابتری اور مہنگائی کا کنٹرول نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی نہیں ان کا ایجنڈا ہے۔ اب عوام کو اس معاشی دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان(نورانی) لاہور کے صدر و ممتاز مذہبی سکالر مفتی نعیم جاوید نوری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ابتری اور آئے روز مہنگائی کا سونامی حکمرانوں کی نااہلی نہیں ان کا ایجنڈا ہے، اب چہرے نہیں نظام بدلنا ہوگا، اس کیلئے جے یو پی جلد ہی شاندار تحریک چلائے گی۔ جے یو پی لاہور کے نائب صدر پیر محمد اصغر نورانی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں اہم پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نعیم جاوید نوری نے کہا ہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے سے مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے، جس سے غریب عوام کا جینا دشوار ہو گیا ہے، قوم اب جان چکی ہے کہ یہ معاشی ابتری اور مہنگائی کا کنٹرول نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی نہیں ان کا ایجنڈا ہے۔ اب عوام کو اس معاشی دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا۔ جے یو پی رہنماوں نے کہا کہ اب چہرے نہیں نظام بدلنا ہوگا، اس کیلئے جے یو پی جلد ہی شاندار تحریک چلائے گی، لہذا تمام کارکن اپنے علاقوں کو جے یو پی کو مذید منظم کریں۔


خبر کا کوڈ: 974034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974034/جے-یو-پی-کا-مہنگائی-کیخلاف-احتجاجی-تحریک-چلانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org