0
Monday 17 Jan 2022 17:04

ایران کے 3 سفارتکار جدہ پہنچ گئے

ایران کے 3 سفارتکار جدہ پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا ایران اور سعودی عرب کے مابین ہونیوالے مذاکرات کے بارے میں کہنا تھا کہ عراق میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کو ایران کی توقعات کے بارے میں آگاہ کیا تھا، مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں نتائج ملنے کی امید ہے، تاہم اس کے لیے سعودی حکام کو اپنے بیانات اور عمل پر توجہ دینی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے بات چیت کے چار ادوار عراق میں ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے 3 سفارتکار جدہ پہنچ گئے ہیں، تینوں سفارتکار او آئی سی میں اپنے کام کا آغاز کریں گے، یاد رہے کہ چند دن قبل دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات میں بحالی اور بہتری لانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 974060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش