QR CodeQR Code

منی بجٹ کے بعد مہنگائی کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، امتیاز شیخ

17 Jan 2022 16:42

اپنے ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیخلاف معاشی دہشتگردی ہے، عوام کورونا سے تو بچ جائیں گے لیکن عمران حکومت کی صورت میں نازل عذاب سے بچنا ناممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لئے معاشی رسک بن چکی ہے۔ بجلی فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر ہر ماہ لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی ہے۔ منی بجٹ کے بعد مہنگائی کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کورونا سے تو بچ جائیں گے لیکن عمران حکومت کی صورت میں نازل عذاب سے بچنا ناممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 974070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974070/منی-بجٹ-کے-بعد-مہنگائی-آفٹر-شاکس-کا-سلسلہ-جاری-ہے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org