0
Monday 17 Jan 2022 17:15

یمنی فورسز کا ابوظہبی پر ڈرون حملہ

یمنی فورسز کا ابوظہبی پر ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی فوج اور رضاکار فورسز کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے، اماراتی پولیس نے بھی ابوظہبی میں آگ لگنے کے دو واقعات کو ممکنہ طور پر ڈرون حملوں کی وجہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق ابوظہبی میں دو جگہ آگ ممکنہ طور پر مشتبہ ڈرون حملوں سے لگی ہے، ایک آگ مصفحہ صنعتی علاقے میں تین فیول ٹینکر پھٹنے سے لگی جبکہ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی تعمیراتی سائٹ پر ہوا، جبکہ آگ لگنے کے دونوں واقعات میں کوئی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے والی جگہوں سے چھوٹے طیارے کے ٹکڑے ملے ہیں، جو ڈرون کے ہوسکتے ہیں۔ البتہ بعض ذرائع کے مطابق 3 لوگوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 974081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش