0
Monday 17 Jan 2022 18:24

لاہور،بلال یاسین حملے کی مرکزی ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری

لاہور،بلال یاسین حملے کی مرکزی ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قاتلانہ حملہ میں مرکزی ملزم میاں وکی کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ ملزم کے ریڈ وارنٹ انٹرپول دبئی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم میاں وکی کی گرفتاری کیلئے محکمہ داخلہ سے ریڈ وارنٹ ایشو کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر محکمہ داخلہ نے میاں وکی کے ریڈ وارنٹ جاری کئے ہیں۔ یاد  رہے کہ لیگی ایم پی اے پر حملہ کرنیوالے دونوں ملزم پولیس گرفتار کر چکی ہے، جنہوں نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے میاں وکی کے کہنے پر بلال یاسین پر حملہ کیا تھا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 974092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش