0
Monday 17 Jan 2022 18:30

کراچی میں جنگی اسلحہ برآمدگی کیس، عمارت کے 3 پگڑی کرائے دار گرفتار

کراچی میں جنگی اسلحہ برآمدگی کیس، عمارت کے 3 پگڑی کرائے دار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی پولیس نے لیاری بھیم پور کے گودام سے دفن ہتھیاروں کی برآمدگی کے معاملے پر عمارت کے تین پگڑی کرائے داروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بھیم پورہ کی عمارت کے گودام میں دفن ہتھیاروں کی برآمدگی کے معاملے پر پولیس نے عمارت کے تین پگڑی کرائے داروں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع شعبہ تفتیش سٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سلیم، شفیق اور فیضان شامل ہیں اور جگہ سابق گورنر کے ٹرسٹ کی ملکیت ہے۔ شعبہ تفتیش سٹی نے بتایا ہے کہ عمارت کا کنٹرول 1984ء سے مختلف وقتوں تینوں کے پاس رہا، گودام اور عمارت کے حوالے سے تفتیش کریں گے۔ شعبہ تفتیش کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ ایسے ہتھیارکون سی تنظیم کے گروپ استعمال کرتے تھے، اسٹین گن کا استعمال آخری مرتبہ کب ہوا، ریوالور کون استعمال کرتا رہا، کیونکہ کراچی میں زیادہ تر ٹی ٹی پستول اور نائن ایم ایم کا استعمال ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ کراچی کے علاقے نیپئر سے ملنے والا اسلحہ آٹھ دس سال نہیں، تیس سال پرانا نکلا تھا، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ بیشتر ہتھیاروں کے ماڈل نمبر تک مٹ چکے، برآمد اسلحہ 1990ء کے بعد کسی نے استعمال نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 974095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش