QR CodeQR Code

کوئٹہ، مرد پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد اور گرفتاری

17 Jan 2022 19:17

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں کوئٹہ پولیس کے مرد اہلکار خواتین پر تشدد کرتے اور انہیں گرفتار کرکے گاڑی میں ڈالتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مرد اہلکار اب خواتین پر بھی تشدد اور گرفتار کرنے لگے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئٹہ پولیس کے مرد اہلکار سڑک پر 3 خواتین کو پہلے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، پھر انہیں لے کر پولیس کی گاڑی میں ڈالتے ہیں۔ ایک خاتون مزحمت کی کوشش کرتی ہے تو پولیس کے متعدد اہلکار اسے زبردستی گاڑی میں ڈال دیتے ہیں۔ شہر میں خواتین کا اپنا الگ پولیس اسٹیشن اور خواتین پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود مرد اہلکاروں کا خواتین پر ہاتھ اٹھانے اور انہیں گرفتار کرنے پر عوام الناس شدید برہم ہے۔


خبر کا کوڈ: 974106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974106/کوئٹہ-مرد-پولیس-اہلکاروں-کا-خواتین-پر-تشدد-اور-گرفتاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org