0
Monday 17 Jan 2022 19:23

جارح متحدہ عرب امارات پر یمنی مسلح افواج کا 10 میزائلوں اور 20 ڈرون طیاروں کیساتھ بھرپور جوابی حملہ

جارح متحدہ عرب امارات پر یمنی مسلح افواج کا 10 میزائلوں اور 20 ڈرون طیاروں کیساتھ بھرپور جوابی حملہ

عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے اماراتی جارحیت کے جواب میں اس کے دارالحکومت کو 10 میزائلوں اور 20 ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اپنے جوابی حملے میں اماراتی تیل کے ڈپو کو نشانہ بنایا جس میں لگنے والی بھیانک آگ تا حال بجھائی نہیں جا سکی۔ دوسری جانب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ابوظہبی کی بین الاقوامی ایئرپورٹ اور ایندھن کے ڈپو کے درمیان بھی 2 زوردار دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ قبل ازیں تیل کی اماراتی کمپنی ادنوک کے آئل ڈپو میں بھی ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی جنوبی یمن میں وسیع اماراتی جارحیت کے جواب میں انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنماء نے اماراتی حکام کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے یمن میں جاری اپنی جارحیت کو نہ روکا تو یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے اس کی جغرافیائی گہرائی میں واقع حساس مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 974107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش