1
Monday 17 Jan 2022 19:33

یمنی فوج کا امارات کے اندر اہم اہداف پر 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں سے حملہ

یمنی فوج کا امارات کے اندر اہم اہداف پر 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات کے حالیہ وحشیانہ حملوں کے جواب میں امارات کے اندر اہم ٹھکانوں پر 20 ڈرونز طیاروں اور 10 میزائلوں سے حملہ کیا ہے، ان حملوں میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ یمنی فوج  کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکرز پر ڈرون حملے کئے ہیں، ان حملوں سے آئل ٹینکرز کو بھاری نقصان پہنچا اور امارات کے تیل کی ترسیلات معطل ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ دو دھماکے سنے گئے جن میں سے ایک دھماکہ 3 آئل ٹینکرز میں جب کہ ایک دھماکہ زیر تعمیر ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہوا ہے، دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ابوظہبی انتظامیہ کے مطابق آئل ٹینکرز اور زیر تعمیر ایئرپورٹ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، حملوں میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، ابوظہبی میں دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہورہے ہیں جس سے لگ رہا ہے کہ یمنی فورسز نے امارات پر کاری ضرب لگائی ہے۔ متحدہ عرب امارات تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ڈرون حملے کو پیشگی نہ روک پانے پر تفتیش کرے گی۔ ادھر یمنی فوج اور قبائل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جب کہ چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں  متحدہ عرب امارات کو کرارا جواب دینے کی دھمکی بھی دی تھی، جسے آج یمنی فوج اور قبائل نے عملی جامہ پہنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش