0
Monday 17 Jan 2022 20:13

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے توہین رسالت کے خلاف بیان کو سراہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے اور افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کے توہین رسالت کیخلاف بیان کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسلامو فوبیا سے متعلق خوفناک اضافے اور اس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، جس میں تجارتی و اقتصادی تعلقات اور توانائی کے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔ افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس نازک موڑ پر افغانستان کے عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم نے افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجراء کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 974113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش