QR CodeQR Code

کلاچی، ایک پولیس چوکی پہ حملہ، دوسری نذر آتش

17 Jan 2022 20:16

گرڈ سٹیشن روڈ پر کلاچی کے داخلی راستے پر واقع پولیس چوکی پہ دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس چوکی پہ دو راکٹ لانچر داغے گئے تاہم ان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گرڈ سٹیشن روڈ پر کلاچی کے داخلی راستے پر واقع پولیس چوکی پہ دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس چوکی پہ دو راکٹ لانچر داغے گئے تاہم ان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او نجم الحسنین نے جوانوں کو اچھی کارکردگی پہ شاباس دی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 974115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974115/کلاچی-ایک-پولیس-چوکی-پہ-حملہ-دوسری-نذر-ا-تش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org