0
Monday 17 Jan 2022 20:16

کلاچی، ایک پولیس چوکی پہ حملہ، دوسری نذر آتش

کلاچی، ایک پولیس چوکی پہ حملہ، دوسری نذر آتش
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گرڈ سٹیشن روڈ پر کلاچی کے داخلی راستے پر واقع پولیس چوکی پہ دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس چوکی پہ دو راکٹ لانچر داغے گئے تاہم ان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او نجم الحسنین نے جوانوں کو اچھی کارکردگی پہ شاباس دی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 974115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش