QR CodeQR Code

غاصب صہیونیوں نے ایک اور معمر فلسطینی شہری کو گاڑی تلے کچل کر شہید کر دیا

17 Jan 2022 20:21

شہاب کیمطابق فلسطینی شہر الخلیل میں چند روز قبل غاصب صہیونی فوجیوں کی گاڑی تلے کچلے جانیکے باعث شدید زخمی ہونیوالا 75 سالہ معمر فلسطینی شہری سلیمان الھذالین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دار فانی کو کوچ کہہ گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی شہر الخلیل میں چند روز قبل غاصب صیہونی فوجیوں کی گاڑی تلے آ کر شدید زخمی ہونے والا 75 سالہ معمر فلسطینی شہری سلیمان الھذالین آج چل بسا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے چند روز قبل ہی الخلیل کے گاؤں ام الخیر میں سلیمان الھذالین کو اپنی گاڑی تلے کچل کر شدید زخمی کر دیا تھا جو تب سے المیزان نامی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے وزارت صحت سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 75 سالہ معمر فلسطینی شہری کے سر، سینے، پیٹ اور کولہے پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے گذشتہ ہفتے ہی رام اللہ کے گاؤں جلجلیا کے 80 سالہ عمر عبدالمجید اسعد کو تشدد کا نشانہ بنا کر موقع پر ہی شہید کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 974118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974118/غاصب-صہیونیوں-نے-ایک-اور-معمر-فلسطینی-شہری-کو-گاڑی-تلے-کچل-کر-شہید-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org