QR CodeQR Code

پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کیلئے ٹوپی، طالبات کیلئے سکارف لازمی قرار

17 Jan 2022 20:39

پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نجی سکولز یونیفارم میں ترمیم کریں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے سکولوں کو طلباء کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کا حصہ بنانے کی ہدایت کی۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں، جو جلد پُر کر لی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکول کے طلبا کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے پہلی بار پرائمری طلبہ کو ناظرہ جبکہ چھٹی سے 12 ویں تک کے طالبعلموں کو ترجمے کیساتھ قرآن پاک پڑھانے کا ایکٹ پاس کیا ہے، اب تعلیمی اداروں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے پر عملدرآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نجی سکولز یونیفارم میں ترمیم کریں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے سکولوں کو طلباء کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کا حصہ بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں، جو جلد پُر کر لی جائیں گی۔ مراد راس نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب تک دیگر محکمے بند نہیں ہوں گے، تعلیمی ادارے بھی کھلے رہیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 974120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974120/پنجاب-کے-سکولوں-میں-طلبہ-کیلئے-ٹوپی-طالبات-سکارف-لازمی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org