0
Monday 17 Jan 2022 20:39

پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کیلئے ٹوپی، طالبات کیلئے سکارف لازمی قرار

پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کیلئے ٹوپی، طالبات کیلئے سکارف لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکول کے طلبا کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے پہلی بار پرائمری طلبہ کو ناظرہ جبکہ چھٹی سے 12 ویں تک کے طالبعلموں کو ترجمے کیساتھ قرآن پاک پڑھانے کا ایکٹ پاس کیا ہے، اب تعلیمی اداروں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے پر عملدرآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نجی سکولز یونیفارم میں ترمیم کریں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے سکولوں کو طلباء کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کا حصہ بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں، جو جلد پُر کر لی جائیں گی۔ مراد راس نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب تک دیگر محکمے بند نہیں ہوں گے، تعلیمی ادارے بھی کھلے رہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 974120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش