0
Monday 17 Jan 2022 21:27

وزیرِاعظم کی خیبر پختونخوا میں منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایات

وزیرِاعظم کی خیبر پختونخوا میں منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایات
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیرِاعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں جاری عوامی فلاح و ترقیاتی منصوبوں بالخصوص ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان پر عملدرآمد، جنگلات کے تحفظ کے منصوبے اور صحت کارڈ کی عوامی پذیرائی پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ وزیرِاعظم کو مہنگائی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
خبر کا کوڈ : 974125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش