QR CodeQR Code

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے، اکھلیش یادو

17 Jan 2022 21:41

سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کسانوں کو یقین دلایا کہ انکی حکومت بننے پر نہ صرف فصلوں کیلئے ’ایم ایس پی‘ کا اعلان کیا جائیگا بلکہ سینچائی کیلئے 300 یونٹ مفت بجلی اور کسانوں کیلئے پنشن اور انشورنش کا بندوبست کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور ان کے لیڈروں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی اس کی الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت درج کرائے گی۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈران ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی اس کی الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر شکایت کرے گی اور انہیں توقع ہے کہ کمیشن بی جے پی کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت دے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں کے ساتھ عہد کیا کہ وہ بھاتیہ جنتا پارٹی کو بے دخل کر کے ریاست میں کسانوں کی خیر خواہ حکومت بنانے کا کام کریں گے۔ کسان لیڈر تجندر سنگھ ورک کے ساتھ گیہوں اور چاول ہاتھ میں لے کر اکھلیش یادو نے کہا کہ تین کالے قانون کے ذریعہ کسانوں پر زیادتی کرنے والوں کو ریاست کے کسان ہرانے کا عہد کرتے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت بننے پر نہ صرف فصلوں کے لئے ’ایم ایس پی‘ کا اعلان کیا جائے گا بلکہ سینچائی کے لئے 300 یونٹ مفت بجلی اور کسانوں کے لئے پنشن اور انشورنش کا بندوبست کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی حکومت پر کسانوں کو ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ ناانصافی کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کے لئے ایم ایس پی، سینچائی کے لئے 300 یونٹ مفت بجلی، کسانوں کو پنشن اور انشورنش کی سہولیت دینے کا اعلان پارٹی کے مینوفیسٹو میں کیا جائے گا۔ ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مل کو پانچ ٹریلین ڈالر اور یوگی آدتیہ ناتھ یوپی کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی بنانے کی بات کررہے تھے، ان سے اس بارے میں ضرور پوچھا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 974126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974126/بی-جے-پی-ضابطہ-اخلاق-کی-خلاف-ورزی-کررہی-ہے-اکھلیش-یادو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org