0
Monday 17 Jan 2022 21:34

گلگت، لیگی قائدین کی سابق رکن اسمبلی جاوید حسین سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

گلگت، لیگی قائدین کی سابق رکن اسمبلی جاوید حسین سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین نے پیپلزپارٹی کے سابق رکن اسمبلی جاوید حسین سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی۔ نون لیگ کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن کی قیادت میں لیگی وفد نے پیر کے روز جاوید حسین کو پارٹی کی شمولیت کی باضابطہ دعوت دی، جس پر جاوید حسین نے لیگی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام کی مشاورت کے بعد نون لیگ میں شمولیت کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

لیگی وفد میں سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن، سابق ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان، سابق مشیر اطلاعات شمس میر و دیگر شامل تھے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق رکن اسمبلی جاوید حسین نے چند روز پہلے ایک ویب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نون لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔ جاوید حسین کا موقف تھا کہ نگر میں عوام نے ہمیشہ پی پی کا ساتھ دیا، لیکن پیپلزپارٹی نے نگر کو دیوار سے لگایا۔
خبر کا کوڈ : 974127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش