QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں ایک ہفتے تک برفباری کی پیشگوئی، سفری انتباہ جاری

17 Jan 2022 21:50

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں 17 جنوری سے 23 جنوری تک برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ضلعی انتطامیہ نے جی بی کے شہریوں کو اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں ایک ہفتے تک برفباری کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد حکومت اور انتظامیہ نے سفری الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں 17 جنوری سے 23 جنوری تک برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ضلعی انتطامیہ نے جی بی کے شہریوں کو اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈی آئی جی بلتستان رینج نے تمام پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب سیاحوں کو جی بی کے بالائی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 974129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974129/گلگت-بلتستان-میں-ایک-ہفتے-تک-برفباری-کی-پیشگوئی-سفری-انتباہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org