QR CodeQR Code

پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا بھائی، ہمدرد اور وکیل ہے، زاہد صفی

17 Jan 2022 20:16

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء کا سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے اٹھائیسویں آن لائن سیشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنی قربانیوں کی بدولت تحریکِ آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت میں کشمیریوں کے جذبہ حریّت کو دبایا نہیں جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے اٹھائیسویں آن لائن سیشن میں مسئلہ کشمیر کو درپیش خطرات اور امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس مرتبہ سیشن سے گفتگو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء محترم زاہد صفی صاحب نے کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی قربانیوں کی بدولت تحریکِ آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت میں کشمیریوں کے جذبہ حریّت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، کرفیو کی صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اراکینِ اجلاس سے سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بننے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے واضح طور پر یہ موقف پیش کیا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی حکمرانوں کی کمزوریوں کا ہمیں احساس ہے، تاہم یہ ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا بھائی، ہمدرد اور وکیل ہے۔

سیشن کے دوران عباسپور آزاد کشمیر میں ہونے والی قتل کی ایک لرزہ خیز خبر اور مذہبی شدت پسندی کے حوالے سے  ہونے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات جہاں بھی ہوں غلط ہیں، خصوصاً آزاد کشمیر میں ایسے واقعات سے تحریکِ آزادی کو زِک پہنچتی ہے۔ لہذا ہمیں ایسے واقعات کے پسِ منظر میں جھانکنا چاہیئے۔ ایسے واقعات کے پسِ پردہ ہمارا مشترکہ دشمن ہوسکتا ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے بلند حوصلے اور قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم اشرف صحرائی اور سید علی گیلانی کی خدمات اور جدوجہد کا ذکر بھی کیا۔ تلاوت ِقرآن مجید کا شرف مولانا حسن حسرت آف بلتستان نے حاصل کیا جبکہ ناظمِ سیشن کا فریضہ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کی جانب سے نذر حافی نے انجام دیا۔


خبر کا کوڈ: 974131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974131/پاکستان-دنیا-بھر-میں-کشمیریوں-کا-بھائی-ہمدرد-اور-وکیل-ہے-زاہد-صفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org