0
Monday 17 Jan 2022 22:41

اگر امارات نے اب بھی جارحیت سے ہاتھ نہ اٹھایا تو اسے مزید دردناک حملوں کا سامنا کرنا پڑیگا، انصاراللہ

اگر امارات نے اب بھی جارحیت سے ہاتھ نہ اٹھایا تو اسے مزید دردناک حملوں کا سامنا کرنا پڑیگا، انصاراللہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنماء محمد البخیتی نے عرب میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جارح متحدہ عرب امارات کو ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یمن میں جاری اپنی جارحیت سے ہاتھ نہ اٹھایا تو اسے مزید دردناک جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ متحدہ عرب امارات کی جغرافیائی گہرائی میں واقع حساس مقامات پر کامیاب یمنی جوابی کارروائی کے بعد الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ اس جوابی کارروائی کی مزید تفصیلات آئندہ چند گھنٹوں میں فاش کر دی جائینگی تاہم (یمن میں جاری اماراتی) جارحیت میں ممکنہ شدت کے جواب میں ان حملوں میں بھی شدت پیدا ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے سعودی شاہی رژیم کی جارحیت کی نسبت اماراتی جارحیت کے جواب میں زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے جس کی اصلی وجہ اماراتی عوام ہیں جو یمن کے خلاف جارحیت کے لئے بنائے گئے جارح سعودی فوجی اتحاد میں اماراتی شمولیت کے خلاف ہیں تاہم یمن کا تاریخی دشمن صرف اور صرف سعودی شاہی رژیم ہے جبکہ یمن پر اس اماراتی جارحیت سے قبل یمن و امارات کے درمیان کسی قسم کی دشمنی نہ تھی اور قبل ازیں امارات کی جانب سے بھی اعلان کیا جا چکا تھا کہ وہ یمن کے خلاف جارحیت سے ہاتھ اٹھا رہا ہے گو کہ یہ مکمل عقب نشینی نہیں تھی بلکہ وہ جنوبی یمن میں بدستور موجود تھا درحالیکہ اب ہم دیکھتے ہیں کہ سعودی عرب و امارات کے درمیان مختلف یمنی علاقوں کی بندربانٹ جاری ہے! انہوں نے کہا کہ انصاراللہ یمن نے قبل ازیں جاری ہونے والے اپنے انتباہ میں بھی امارات کو خبردار کیا تھا کہ وہ یمن میں موجود تناؤ میں مزید اضافہ نہ کرے کیونکہ اگر یہ تناؤ مزید بڑھا تو یمن اس کی جغرافیائی گہرائی میں جوابی حملہ کرنے پر مجبور ہو جائے گا!
خبر کا کوڈ : 974133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش