QR CodeQR Code

عمران حکومت آئی ایم ایف کے سہارے چل رہی ہے، جماعت اسلامی

17 Jan 2022 23:27

شکارپور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ قرض لینے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے والے وزیراعظم عمران خان کا یہ اعترافی بیان کہ آئی ایم ایف سے لون لینے کیلئے ملکی خودمختاری کا سودا کرنا پڑتا ہے، انتہائی شرمناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور معاشی بحران ہے، قرض لینے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے والے وزیراعظم عمران خان کا یہ اعترافی بیان کہ آئی ایم ایف سے لون لینے کیلئے ملکی خودمختاری کا سودا کرنا پڑتا ہے، انتہائی شرمناک ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور پریس کلب میں نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر سوڈہو جیمس، مقامی امیر عبدالسمیع بھٹی نے بھی خطاب کیا، جبکہ امیر ضلع عبدالرحمان منگریو، یوتھ سندھ کے جنرل سیکرٹری وسیم شیخ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر مقامی رہنما بھی ساتھ موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ آج ملک و قوم کی خدمت اور کارکردگی کی بجائے گالی و الزامات کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے، موجودہ حکومت سمجھتی ہے کہ وہ اقتدار میں آئی بھی اس لیے ہے کہ مخالفین پر کیچڑ اچھالے، مثبت سیاست تقریبا ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی ایم ایف کے سہارے چل رہی ہے، یہ سب ملکر پاکستان کی سلامتی کے پیچھے پڑے ہیں، ہمیں موقع ملا تو پتھر پیٹ پر باندھیں گے، مگر ملک کی سلامتی کا سودا نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 974138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974138/عمران-حکومت-آئی-ایم-ایف-کے-سہارے-چل-رہی-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org