0
Monday 17 Jan 2022 23:36

اسلام آباد پولیس نے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، 1 جوان شہید

اسلام آباد پولیس نے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، 1 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ ایک پولیس اہلکار فرض پر قربان ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے۔ دورانِ چیکنگ موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور سینیئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش