QR CodeQR Code

ملتان، تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

9 Sep 2011 00:10

اسلام ٹائمز:مسافروں کا کہنا تھا کہ سستا سفر اب مسافروں کے لئے درد سر بن چکا ہے جبکہ ریلوے حکام کی جانب سے ٹرینوں کی تاخیر کو انجن کی عدم دستیابی سے منسلک کرنا سراسر جھوٹ ہے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں تمام ٹرینوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملتان ریلوے سٹیشن پر پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس 10 گھنٹے تاخیر سے پہنچی، کراچی سے ملتان آنے والی زکریا ایکسپریس 6 گھنٹے اور کراچی سے ملتان آنے والی تیزگام ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے پہنچی، راولپنڈی سے ملتان آنے والی مہر ایکسپریس 5 گھنٹے اور جعفر ایکسپریس 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، اس موقع پر مسافروں کی جانب سے شدید غصہ کا اظہار کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ سستا سفر اب مسافروں کے لیے درد سر بن چکا ہے جبکہ ریلوے حکام کی جانب سے ٹرینوں کی تاخیر کو انجن کی عدم دستیابی سے منسلک کرنا سراسر جھوٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 97417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/97417/ملتان-تمام-ٹرینیں-تاخیر-کا-شکار-مسافروں-کو-شدید-مشکلات-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org