0
Tuesday 18 Jan 2022 02:29

اپوزیشن میں ہمت ہے تو 126 دن کا دھرنا دے کر دکھائیں، شبلی فراز

اپوزیشن میں ہمت ہے تو 126 دن کا دھرنا دے کر دکھائیں، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو 126 دن کا دھرنا دے کر دکھائیں۔ شہباز شریف کے خلاف اتنے زیادہ کیسز ہیں، ہم حیران ہیں کہ وہ جیل میں کیوں نہیں؟۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ ایک دوسرے کو نہیں مانتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے آپ کو اچھا دکھانا چاہتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر ہم ایک بحران سے گزر رہے ہیں، ان کو چاہیے کہ حکومت کو تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف مزے سے باہر بیٹھے ہیں، اگر انہیں عوام کی فکر ہے تو یہاں آ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مس مینجمنٹ اور لااینڈ آرڈر کی صورتحال بدترین ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کہ ہم لاہور میں خیمے لگائیں گے، انہوں نے لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمت ہے تو 126 دن کا دھرنا دے کر دکھائیں، عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے پی پی رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قمر الزماں کائرہ جمہوری سوچ رکھنے والی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی لیڈر شپ باہر ہے، وہ کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش