QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کا 27 فروری سے شروع ہونیوالا لانگ مارچ کامیاب ہوگا، قائم علی شاہ

18 Jan 2022 03:30

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے پنجاب تک لانگ مارچ کرے گی، ہر پریشانی کا سبب وفاقی حکومت ہے، پی پی کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا اور رزلٹ ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے پنجاب تک لانگ مارچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پریشانی کا سبب وفاقی حکومت ہے، پی پی کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا اور رزلٹ ملے گا۔ صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ کیا وفاقی حکومت کے خلاف پی پی اور پی ڈی ایم ایک پیج پر آسکتے ہیں؟ اس کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 974178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974178/پیپلز-پارٹی-کا-27-فروری-سے-شروع-ہونیوالا-لانگ-مارچ-کامیاب-ہوگا-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org