0
Friday 9 Sep 2011 00:07

ڈینگی سے ہلاکتیں، سرکاری ہسپتالوں میں ریکارڈ تبدیل کئے جانے کا انکشاف

ڈینگی سے ہلاکتیں، سرکاری ہسپتالوں میں ریکارڈ تبدیل کئے جانے کا انکشاف
ملتان:اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک 7 ہزار سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس میں تبدیلی کرتے ہوئے موت کی وجہ کوئی اور درج کر دی جاتی ہے تاکہ اس حوالے سے حکومت کے ناکافی انتظامات پر پردہ ڈالا جا سکے، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 7 افراد مذکورہ مرض کے باعث جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد زیرعلاج ہیں، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنگامی بنیاد پر اس صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 97419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش