0
Tuesday 18 Jan 2022 09:55

جسٹس عمر عطا بندیال کے چیف جسٹس بننے کا نوٹیفکیشن جاری

جسٹس عمر عطا بندیال کے چیف جسٹس بننے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال دو فروری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، موجودہ چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔ واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022ء کو 63 سال، چار ماہ اور 16دن کی عمر میں ایک سال، 6 ماہ اور 25 دن کے لیے 16 ستمبر 2023ء تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 974194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش