0
Tuesday 18 Jan 2022 11:37

بھارت میں کورونا کے مزید 2.38 لاکھ معاملے، 310 اموات

بھارت میں کورونا کے مزید 2.38 لاکھ معاملے، 310 اموات
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 38 ہزار 018 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 310 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 157421 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک میں اومیکرون کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 8891 ہو گئی ہے۔ اس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8.31 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ ادھر 2 دنوں کے بعد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3000 ہزار سے کم ہوگئی ہے۔ پیر کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 2827 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاچرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 240 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 5 افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد  4572 ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2827 افراد میں  جموں میں 1093 جبکہ کشمیر سے 1734 تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 1734 افراد میں 23 بیرون ریاستوں سے واپس لوٹے جبکہ دیگر 1711 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 1734 متاثرین میں سرینگر میں 618، بارہمولہ میں 315، بڈگام میں 295، پلوامہ میں 56، کپوارہ میں 139، اننت ناگ میں 168، بانڈی پورہ میں 52، گاندربل میں 22، کولگام میں 57 اور شوپیان میں 12 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ وادی کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 984 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تھم گیا۔ وادی کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2346 بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 1093 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 44 بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 1049 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 1093 افراد میں سب سے زیادہ جموں میں  711، ادھمپور میں 122، راجوری میں 42، ڈوڈہ میں 20، کٹھوعہ میں 30،  سانبہ میں 52، کشتواڑ میں 7، پونچھ میں 32، رام بن میں 42 جبکہ ریاسی میں 35 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 216 ہوگئی ہے۔ جموں میں کورونا وائرس سے 5 افراد فوت ہوئے۔ مرنے والوں میں ایک ادھمپور جبکہ چار ضلع جموں کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2226 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 974213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش