QR CodeQR Code

کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں دہشتگردی ہوئی، شیخ رشید

18 Jan 2022 13:09

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی، یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے، جس سے ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گذشتہ شب کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی، دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ گذشتہ شب دارالحکومت میں کراچی کمپنی کے قریب پولیس ناکے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے، اس دوران جوابی فائرنگ میں موٹر سائیکل سوار دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ شہید اہلکار منور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی، دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، تاہم دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، ملزمان کی موٹر بائیکس سے ٹریس کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے، جس سے ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں، ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ساری فورسز ملک کی حفاظت کے لیے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 974240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974240/کراچی-کمپنی-کے-پاس-چوری-یا-ڈکیتی-نہیں-دہشتگردی-ہوئی-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org