0
Tuesday 18 Jan 2022 14:30

حکومت ہفتوں اور مہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، مریم نواز

حکومت ہفتوں اور مہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت ہفتوں اور مہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بری نہیں، کارکردگی ہے ہی نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے، نون لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت ہفتہ، مہینے نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے، پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بیانات دینے کی بجائے سانحہ مری کا جواب دیں، حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش