QR CodeQR Code

پاکستان میں اومیکرون کا پھیلاؤ، آئندہ 2 سے 3 ہفتے انتہائی خطرناک قرار

18 Jan 2022 19:21

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اومیکرون اپنی نوعیت تبدیل کرسکتا ہے، کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں، فوری مؤثر اقدامات کئے جائیں، صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے ماضی کی طرح اقدامات کرنا پڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اومیکرون وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئندہ 2 سے 3 ہفتے انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اومیکرون کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا آئندہ 2 سے 3 ہفتے وائرس پھیلاؤ کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اومیکرون اپنی نوعیت تبدیل کرسکتا ہے، کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں، فوری مؤثر اقدامات کئے جائیں، صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے ماضی کی طرح اقدامات کرنا پڑیں گے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ جاری ہے اور کراچی میں کورونا مثبت آنے کی شرح تقریباََ 39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شہر میں گزشتہ روز 7099 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 13.98 فیصد رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا کی شرح 8.86 فیصد، راولپنڈی میں 7.60 فیصد، لاہور میں کورونا کی شرح 12.87 فیصد، گجرات میں 1.19، ملتان میں 2.58، بہاولپور میں 1.29 اور فیصل آباد میں 1.12 فیصد رہی۔


خبر کا کوڈ: 974305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974305/پاکستان-میں-اومیکرون-کا-پھیلاؤ-آئندہ-2-سے-3-ہفتے-انتہائی-خطرناک-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org