0
Tuesday 18 Jan 2022 20:02

فارن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی شفافیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، شازیہ مری

فارن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی شفافیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ فارن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی شفافیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، ممنوعہ اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کو فنڈ کیا گیا تھا اور اب پول کھلنے پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے نام پر امریکہ میں ہندوستانیوں نے جو پیسے دیئے انکے چیک پی ٹی آئی کے نام پر لکھوائے گئے اور پی ٹی آئی نے ہسپتال چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے بنیادی رکن ہیں اس لیے وہ انکے سب راز جانتے ہیں جبکہ عمران خان نیازی حقاق اور سچ چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں، حقائق سامنے آنے کے بعد نیازی اینڈ کمپنی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا ہے جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد عمران نیازی کے اثاثوں میں اضافہ بھی سوالیہ نشان ہے اور جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہ اب انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں، سب کو رلانے کی بات کرنے والے کے خود رونے کا وقت قریب آچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش