0
Tuesday 18 Jan 2022 20:05

گوادر، مولانا ہدایت الرحمان کا دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا اعلان

گوادر، مولانا ہدایت الرحمان کا دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حق دو تحریک کے قائد و جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر اور تربت میں احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے کارنر میٹینگز اور وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کہا کہ حق دو تحریک کے زیر اہتمام حقوق کے حصول، غافل حکمرانوں کو غفلت و نیند سے جگھانے کیلئے 20 جنوری کو اورماڑہ، 3 فروری کو پسنی، 10 فروری کو سربندن اور 27 فروری کو اوتھل میں کوسٹل ہائی وے پر دھرنے دیئے جائیں گے۔ ہر سطح پر تیاریاں جاری ہیں۔ غیر معینہ مدت کیلئے یکم مارچ کو گوادر میں عوامی احتجاجی دھرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم نے وعدہ خلافی کی جس کی وجہ سے ہم دوبارہ احتجاج پر مجبور ہوئے۔ ہم جائز آئنی حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر مکران ڈویژن کے نوجوان و عوام ملکر پورے صوبے کے عوام کو بیدار کریں گے تاکہ مظلوموں کی آواز کو توانائی مل سکیں اور لوٹ مار بددیانتی و غفلت کا خاتمہ ہوجائیں۔ حقوق کے حصول، مسائل کے حل، بے حس حکمرانوں و منتخب نمائندوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے نوجوان، قبائلی عمائدین اورعلمائے کرام و مظلوم عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ حکمرانوں کو بیانات، ٹویٹس و نوٹس سے نکل کر عملی طور پر ہمارے مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے۔ اگر غافل حکمران ہمارے جائز مطالبات ماننے اور جائز قانونی حقوق دینے کیلئے تیار نہیں تو ہم بزور قوت جمہوری طریقے سے حکمرانوں سے حق چھین لیں گے۔ ہمیں خیرات نہیں حق چاہیے۔ حکمران خود مظلوم عوام کے وسائل سے مالامال جبکہ عوام بدحال و پریشان ہیں۔ ہمیں تعلیم و صحت کی سہولیات چاہیے۔ ہمیں اپنے کاروبار کو تحفظ چاہیے۔ ہمیں چیک پوسٹوں پر عزت چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران زبردستی بااختیار بننے والوں کو ہمیں پاکستانی سمجھنا ہوگا اور ہماری بات ماننی ہوگی۔ ہم حکمرانوں سے حساب مانگ رہے ہیں۔ لوٹ مار نہیں چلنے دیں گے۔ دھمکیوں، بے عمل اعلانات و بے عمل وعدوں کا نہیں، عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ حکمران عوام کو کچھ نہیں سمجھتے۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے فوری طور پر عوام سے دور ہوکر رویہ بدل کر بدعنوانی و لوٹ مار میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ حقوق مانگنے والوں کو غدار کہنا بند کیا جائے اور حقوق مانگنے والوں کو گرفتار کرکے تشدد کرنے والے ناکام ہوں گے ہمیں عزت سے جینے دیا جائے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گوادر مکران کے عوام انشاء اللہ حقوق کے حصول اور ظلم و جبر کے خلاف میدان عمل میں نکلیں گے اور جابر حکمران بے حس انتظامیہ کے خلاف بھر پور مذاحمت کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 974313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش