0
Tuesday 18 Jan 2022 20:11

صاحبزاہ حامد رضا متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کے چئیرمین مقرر

صاحبزاہ حامد رضا متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کے چئیرمین مقرر
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کی تشکیل نو کر دی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزاہ حامد رضا کو متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ قرآن بورڈ میں 16 علما، ماہرین تعلیم، 7 افسران، چار رضاکار بھی شامل ہیں۔ بورڈ میں چاروں مکاتب فکر بریلوی، اہلحدیث، دیوبندی اور اہل تشیع کے علما کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ علماء میں خواجہ قمرالدین جمالی، مفتی کریم خان، پروفیسر اختر کلثوم، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مولانا فضل رحیم، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا مبارک موسوی، مولانا حسنین عباس گردیزی، مولانا حیدر نقوی اور دیگر شامل شامل ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ متحدہ قرآن بورڈ کے ممبران کی تعیناتی میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ایک سال فعل کی بحث و تمحیص کے بعد ان کا تعین کیا گیا ہے۔ چئیرمین قرآن بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ میں قرآن مجید کے ماہرین شامل ہیں، جنہوں نے کلام الہی پر کام کیا ہے، قواعد کے مطابق پہلی بار  چاروں اسلامی مکاتب فکر کی ماہر خواتین ممبران بھی شامل کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش