0
Tuesday 18 Jan 2022 20:54

ابوظہبی کو نشانہ بنانے کیلئے ذوالفقار و قدس۔2 میزائل اور صماد۔3 ڈرون طیارے استعمال ہوئے ہیں، جنرل یحیی سریع

ابوظہبی کو نشانہ بنانے کیلئے ذوالفقار و قدس۔2 میزائل اور صماد۔3 ڈرون طیارے استعمال ہوئے ہیں، جنرل یحیی سریع
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اماراتی دارالحکومت میں واقع حساس مقامات کے خلاف اپنی جوابی کارروائی میں استعمال ہونے والے اسلحے سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس آپریشن میں ذوالفقار۔2 بیلسٹک میزائل اور صماد۔3 ڈرون طیارے استعمال کئے گئے تھے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جنرل یحیی سریع نے لکھا کہ "اعصار الیمن" (یمنی طوفان) نامی اس آپریشن میں استعمال ہونے والے میزائل قدس۔2 تھے جبکہ "المصفح" نامی علاقے میں واقع آئل ریفائنری اور ابوظہبی کی بین الاقوامی ایئرپورٹ کو بھی اسی قسم کے 4 میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر واقع ایک ہدف کو "ذوالفقار" بیلسٹک میزائل کے ساتھ جبکہ متعدد دوسرے حساس اہداف کو صماد۔3 ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 974325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش