0
Tuesday 18 Jan 2022 22:58

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع تھل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں غیور اور بہاؤ الدین شامل ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
خبر کا کوڈ : 974333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش