0
Tuesday 18 Jan 2022 23:10

خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں اومیکرون کے 33 نئے مریض سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں اومیکرون کے 33 نئے مریض سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 33 نئے مریض سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز میں اومیکرون کے نئے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ریفرنس لیب نے نئے کیسز کی تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق 6 پشاور، 6 نوشہرہ، اور 21 مالاکنڈ سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ افراد میں 18 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 60 کے درمیان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش