0
Tuesday 18 Jan 2022 23:29

منی بجٹ سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا، عبدالواسع

منی بجٹ سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا، عبدالواسع
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے ویلج کونسل خانگھڑی سخاکوٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے، منی بجٹ کی صورت میں عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس نافذ کئے گئے ہیں جس سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، آئے روز بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت  یہ سب کچھ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے حکم پر کررہی ہے۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی میں پی ٹی آئی، پی پی پی اور مسلم لیگ ایک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کے قبضے میں دیکر قومی وقار اور ملکی خودمختاری داؤ پر لگا رکھی ہے۔ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں اور پروٹوکول کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔

ویلج کونسل خانگھڑی سخاکوٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ کارکنان 3 دفعہ سابق جنرل کونسلر حاجی بہادر خان، خان محمد، امیر عالم، شیر عالم، منصور خان، مہابت خان اور ارشاد خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع، امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ مولانا جمال الدین نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے اس موقع پر نامزد امیدوار برائے چئیرمین تحصیل درگئی رشید احمد قاضی، امیر جماعت اسلامی تحصیل درگئی فضل وہاب، صوبائی صدر کسان بورڈ حاجی رضوان اللہ، صدر جے آئی یوتھ ملاکنڈ جاسم علی ایڈوکیٹ، رہنما جماعت اسلامی حاجی امان گل عرف جاپان حاجی اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 974344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش