0
Tuesday 18 Jan 2022 23:39

پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ زخمی ہونے والوں‌ میں سب انسپکٹر فرید خان اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں، واقعے کے بعد بڈھ پیر اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ سی سی پی او عباس احسن کے مطابق سرچ آپریشن میں‌ ایلیٹ فورس اور ابابیل اسکواڈ شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے ۔دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 974348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش