QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2014ء تک مکمل کرنے پر اتفاق، مفاہمت کی 3 یاداشتوں پر دستخط

9 Sep 2011 01:15

اسلام ٹائمز:پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان، اقتصادی امور، میڈیا کے شعبوں میں تعاون اور پاک ایران انویسٹمنٹ کمپنی قائم کرنے کیلئے مفاہمت کی تین یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ جبکہ توانائی سمیت پانچ شعبوں میں تعاون کیلئے پانچ ورکنگ گروپ تشکیل پا گئے ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دو روزہ اجلاس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالح اور وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں وزراء پریس کانفرنس کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن اور ایران سے بجلی کی درآمد کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ منصوبے کسی صورت ختم نہیں ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر دونوں ممالک دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیں تو پاکستان یا ایران کو کسی دوسرے کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ دونوں وزراء نے دو طرفہ تجارت کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے چار ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
فرانس کی طرف سے ایران پر حملے کی دھمکی کے حوالے سے سوال پر ایرانی وزیر خارجہ نے کا کہنا تھا کہ اس قسم کی دھمکیاں ایران کو ملتی رہتی ہیں اور ایرانی قوم اس قسم کی دھمکیوں سے گھبرانے والی نہیں ہے۔ ایران خود یورنیم کی افزودگی کر رہا ہے اور بیس فیصد کا ہدف حاصل کر چکا ہے جو پلیٹس کی تیاری کیلئے کافی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 97435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/97435/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-منصوبہ-2014ء-تک-مکمل-کرنے-پر-اتفاق-مفاہمت-کی-3-یاداشتوں-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org