0
Tuesday 18 Jan 2022 23:51

اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ تین دن سے زیادہ کسی فائل کو نہ روکے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ تین دن سے زیادہ کسی فائل کو نہ روکے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں مختلف اراکین اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اب تک 9 سو سے زائد زیر فائلیں نکالے اور اپنے اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ تین دن سے زیادہ کسی فائل کو نہ روکا جائے۔ وزیراعلیٰ نے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی یونس عزیز زہری کو یقین دلایا کہ ٹراما سینٹر خضدار کے فائل کو چار روز قبل دستخط کرکے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ اور سوراب میں بھی ٹراما سینٹر بنا رہے ہیں تاکہ حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس کی جانب سے خواتین کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کا نوٹس لیا۔ آئی جی کو ہدیات کی کہ متعلقہ اہلکاروں کو برطرف کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 974350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش