0
Wednesday 19 Jan 2022 00:30

عدم اعتماد کے بغیر حکومت گرا کر دکھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

عدم اعتماد کے بغیر حکومت گرا کر دکھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بغیر حکومت گراکر دکھائیں گے، میری حکمت عملی کا انتظار کیا جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، یہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کا شوشہ ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم جمہوری لوگ ہیں، جمہوری طریقے استعمال کریں گے۔ عدم اعتماد کے بغیر آپکو حکومت گرا کر دکھاوں گا۔ میری حکمت عملی کا انتظار کیا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سینٹ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کے لئے نمبر پورے نہیں اور ویسے بھی سینٹ میں عدم اعتماد سے عمران حکومت گرانے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری ہٹانا عوامی مفاد میں ضروری ہے، عوام کے مطالبے پر 27 فروری کو لانگ مارچ کریں گے، پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفی کے مطالبے سے ہٹ جائے تو مل کر چل سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے عوام دشمن ڈیل کی گئی ہے۔ اقتدار میں آکر نئے سرے سے معاہدہ کریں گے۔ اسٹیٹ بنک ترمیمی بل سے ہمارے جوہری پروگرام کو خطرہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ علاج معالجہ ہر شہری کا حق ہے۔ شاہ رخ جتوئی کے معاملے  پر وزیراعلی نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش