0
Wednesday 19 Jan 2022 00:42

ٹی وی پر ناشائستہ اشتہارات کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش

ٹی وی پر ناشائستہ اشتہارات کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش
اسلام ٹائمز۔ ٹی وی پر آنے والے ناشائستہ اشتہارات کی بندش کے لیے قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جے یو آئی کے رُکن مولانا جمال الدین خان نے ٹی وی پر ناشائستہ اشتہارات کے امتناع کا بل 2022ء پیش کیا۔ بل میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹی وی اشتہارات اور دیگر اقسام کے اشتہارات میں ناشائشہ روپ میں خواتین کو دکھائے جانے پر پابندی لگائی جائے۔ مولانا جمال الدین خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر ایسے اشتہارات چلتے ہیں جنہیں دیکھ کر سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا ریاست مدینہ میں ایسے اشتہارات چل سکتے ہیں؟وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ ابھی ریاست مدینہ بنی نہیں ہے، ابھی ریاست مدینہ کی طرف قدم بڑھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بل کی حمایت کرتے ہیں۔بعد ازاں اسپیکر نے بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔
خبر کا کوڈ : 974359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش