QR CodeQR Code

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، یمنی فورسز کے حملے کی شدید مذمت

19 Jan 2022 01:47

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا، قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات پر یمنی فورسز کی جانب سے کیے جانے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔  قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ابوظبی حملے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے یمنی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ وفاقی وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب سے پاکستانی شہری کی جلد میت حوالگی کے انتظامات کا مطالبہ کیا اور یمنی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ برداشت قرار دیا۔
 
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منگل کے روز تین پیٹرولیم ٹینکرز پر ڈرون راکٹ حملے ہوئے، جس میں پاکستانی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ راکٹ حملے کے بعد ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ہوئی تھی۔ بعد ازاں یمنی فورسز نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل قرار دیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ہم ان دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 974361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974361/وزیراعظم-کا-متحدہ-عرب-امارات-کے-ولی-عہد-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ-یمنی-فورسز-حملے-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org