0
Wednesday 19 Jan 2022 02:35

جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر وزیر خارجہ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر وزیر خارجہ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق امور اور اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کی شکل دینا وزیراعظم کا عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ ہے، ہم نے رولز آف بزنس میں ترامیم کر کے اختیارات کو منتقل کیا، ملتان اور بہاولپور میں سیکریٹریٹ قائم کرکے افسران تعینات کیے اور کام کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی سے جنوبی پنجاب صوبہ حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے، اگر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے معاملے پر سنجیدہ ہے تو بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں، مسلم لیگ نون سے بھی سنجیدگی کی گزارش ہے کیونکہ تین بڑی جماعتوں کی سنجیدگی کے بعد خیبرپختون خوا اور بلوچستان کی جماعتیں بھی بل کی حمایت پر تیار ہو جائیں گی، جس کے بعد خواب حقیقت بن جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہان تھا کہ مسلم لیگ نون میں جانشیشنی کی کشمکش پائی جا رہی ہے، کچھ شہباز شریف اور کچھ مریم نواز کے حامی ہے جبکہ بعض اراکین شریف فیملی کے باہر سے لوگوں کو جماعت میں آگے لانے کے خواہش مند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش