0
Wednesday 19 Jan 2022 18:48

سعودی عرب، ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

سعودی عرب، ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خیر اور امن کا پہلو سامنے آئے گا، خطے میں ترقی اور سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں گی، دونوں اسلامی ممالک کے درمیان محاذ آرائی کا عملی نقصان امت مسلمہ کی مختلف حصوں میں تقسیم ہے، جن سفارتی تعلقات کی بحالی سعودی عرب اور ایران اب کر رہے ہیں، بہت پہلے کر لینی چاہیے تھی، پھر بھی "دیر آید درست آید" کے مصداق اب دونوں ممالک کو اپنے اپنے زیر اثر قوتوں کو بھی عالمی امن کے پرچم تلے اکٹھے کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ ہم امن و سلامتی سے اپنا سفر جاری رکھیں، منفی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ : 974391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش