QR CodeQR Code

لاہور، انٹرنیشنل صوفی سکالر فورم استنبول کے وفد کی پیر حبیب عرفانی سے ملاقات

19 Jan 2022 11:12

پیر سید حبیب عرفانی کا کہنا تھا کہ امن ہم سب کی مشترکہ ضرورت ہے، تو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ انٹرنیشنل صوفی فورم کی کاوشوں کا علم ہوا تو خوشی ہوئی کہ یہ بھی امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پیر سید حبیب عرفانی کا کہنا تھا کہ اپنے وطن میں کسی کو انتشار اور فساد کی اجازت نہیں دیں گے


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وفد نے انٹرنیشنل صوفی سکالرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر مسعود رضا شامی الرفاعی کی قیادت میں لاہور کا دورہ کیا۔ وفد نے لاہور میں مرکزی صدر تحریک انصاف مذہبی امور ونگ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید حبیب عرفانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فروغ امن اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان سنی علماء فورم علامہ اصغرعارف چشتی، پروفیسر عدنان فیصل، غلام فرید چشتی، یونس چشتی اور پروفیسر نورالزمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
 
پیر سید حبیب عرفانی کا کہنا تھا کہ امن ہم سب کی مشترکہ ضرورت ہے، تو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ انٹرنیشنل صوفی فورم کی کاوشوں کا علم ہوا تو خوشی ہوئی کہ یہ بھی امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پیر سید حبیب عرفانی کا کہنا تھا کہ اپنے وطن میں کسی کو انتشار اور فساد کی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈاکٹر مسعود رضا شامی الرفاعی کا کہنا تھا کہ اسلام کا حقیقی پیغام عوام الناس تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسلام سراسر امن سلامتی اور پیار و محبت کا دین ہے، اسلام کی ترویج اور اشاعت کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 974398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974398/لاہور-انٹرنیشنل-صوفی-سکالر-فورم-استنبول-کے-وفد-کی-پیر-حبیب-عرفانی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org