0
Wednesday 19 Jan 2022 11:38

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کورونا کا شکار ہوگئے

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کورونا کا شکار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کر اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے، جس کے باعث انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ قوم سے درخواست ہے کہ شہباز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا کرے۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش